بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کا ہزارہ قوم کے 4 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کا ہزارہ قوم کے 4 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مذمتی بیان میں ہزارہ قوم کے 4 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہے بلکہ حکومت کی مکمل ناکامی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔بار بار ایسے افسوسناک واقعات کا پیش آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ محض زبانی جمع خرچ، طفل تسلیوں اور بیانات سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔بیان میں مزید کہا کہ آج صوبے میں عوام کے جان و مال کا کوئی تحفظ نہیں رہا، نہ ہی کاروباری سرگرمیاں محفوظ ہیں۔ ہر طرف خوف، بے یقینی اور عدم تحفظ کی فضا قائم ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔بیان میں کہا کہ وہ فوری طور پر اس واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دے، ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.