کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی فائرنگ کے اندوہناک واقعے کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے چار افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں شہریوں کی جان و مال غیرمحفوظ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف طریقوں سے معصوم انسانوں کا خون بہایا جارہا ہے جبکہ حکومت محض زبانی جمع خرچ تک محدود ہو کر اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ ایسے انسانیت سوز واقعات کا رونما ہونا گڈگورننس اور سیکورٹی کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے۔ عدم تحفظ اور خوف کے باعث عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے فوری اور عملی اقدامات لیتے ہوئے مجرموں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچائے اور امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے۔
Comments 0