نیشنل پارٹی ضلع کچھی کی ضلعی کونسل کا اجلاس تحصیل ڈھاڈر کے زیرِ اہتمام آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ملک اسداللہ بنگلزئی کی صدارت میں ڈھاڈر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ اور مرکزی جوائنٹ سکریٹری برائے بلوچستان میراں بلوچ تھے ،اور صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر حمیدہ فدا حسین تھے۔ اور تین اعزازی مہمان عبدالرسول بلوچ ،یار محمد بنگلزئی اور عبدالحکیم بلوچ تھے ۔اجلاس میں ضلع کچھی کی نئی ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔اجلاس کے دوران تین رکنی الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا گیا، جس میں چیئرمین عبدالرسول بلوچ، ممبر یار محمد بنگلزئی اور ممبر عبدالحکیم بلوچ شامل تھے، جنہوں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے۔نئے ضلعی عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں صدر: ملک اسداللہ بنگلزئی ,سینئر نائب صدر: میر مشتاق احمد شاہوانی جونیئر نائب صدر: رئیس محمد اکبر مستوئی, جنرل سیکریٹری: کامریڈ ٹکا خان,ڈپٹی جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر صاحب خان لیبر سیکریٹری: افتخار بنگلزئی انفارمیشن سیکریٹری: عبداللہ بلوچ فنانس سیکریٹری: گوہرام بلوچ خواتین سیکریٹری: ریحانہ بلوچ رابطہ سیکریٹری: محمد عمر چھلگری یوتھ سیکریٹری: ڈاکٹر منظور بلوچ سوشل میڈیا سیکرٹری: طیب بلوچ جبکہ دو عہدوں پر باقاعدہ ووٹنگ بھی ہوئی۔ صدر کے عہدے کے لیے امان اللہ بلوچ اور ملک اسداللہ بنگلزئی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ملک اسداللہ بنگلزئی نے 18 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ امان اللہ بلوچ نے 13 ووٹ لیے۔اسی طرح سوشل میڈیا سیکریٹری کے عہدے کے لیے کامریڈ نعیم آزاد اور طیب امیر کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں طیب امیر نے 17 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ نعیم آزاد نے 15 ووٹ حاصل کیے۔ہم نیشنل پارٹی کی اس نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ کابینہ ضلع کے اندر مثبت، عوام دوست اور ورکر دوست کردار ادا کرے گی اور معاشرے میں ایک بہتر نظام کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
Comments 0