صوبہ بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم کا افتتاح سیکرٹری صحت مجیب الرحمن اور کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان انعام الحق نے کیا۔ اس مہم کے دوران بلوچستان بھر میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹرنجیب اور یونیسف کے ٹیم لیڈ شاپور سلیمان بھی موجود تھے۔
Comments 0