شہید محمودالرحمن بازئی پولیس تھانے کے عملی کی کارروائی، پولیس اہلکار وراہگیر کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

شہید محمودالرحمن بازئی پولیس تھانے کے عملی کی کارروائی، پولیس اہلکار وراہگیر کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
شہید محمود الرحمٰن بازئی سریاب پولیس تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ کرکے پولیس ملازم اور راہگیر کو زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں ایک پولیس ملازم اور راہگیر زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوسریاب نے ناکہ بندی کی جس پر انہی ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر ایس ایچ او سریاب مجید قیصرانی اور انکے عملے کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ملزم قبضے سے ایک پسٹل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔جبکہ دوسرے ساتھی کیلئے مزید تلاش جاری ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.