امریکہ ایران جنگ بندی: وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کی امن کوششیں موثر ثابت ہو رہی ہیں: بخت محمد کاکڑ

امریکہ ایران جنگ بندی: وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کی امن کوششیں موثر ثابت ہو رہی ہیں: بخت محمد کاکڑ
صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کیلئے مسلسل اور فعال کوششیں عالمی سطح پر مثبت اور عملی نتائج دے رہی ہیں۔پاکستان ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد ملک کے طور پر خطے اور دنیا میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گاان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بروقت اور دور اندیش سفارتی مداخلت نے دو ہفتوں کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جس پر پوری قوم ان کی قیادت کی شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے کشیدگی میں کمی، اختلافات کو ختم کرنے اور بامقصد مذاکرات کو فروغ دینے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے، جو مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے اہم پیش رفت ہے۔بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد ملک کے طور پر خطے اور دنیا میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.