صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی مینیجر ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس، لیبارٹری عملے کی تربیت کا فیصلہ

صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی مینیجر ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس، لیبارٹری عملے کی تربیت کا فیصلہ
کوئٹہ: صوبائی مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی کی سربراہی میں ایک اہم کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا مقصد لیبارٹری عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ اجلاس میں اے بی ایم (ABM) پاکستان کے بی آر ایم پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیف اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پی آر ایل (PRL) لیب کوئٹہ کے عملے کے لیے مستقبل قریب میں منعقد ہونے والی 'بائیو رسک مینجمنٹ' (BRM) ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مینیجر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیبارٹری سیفٹی اور عملے کی تکنیکی مہارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر سیف اللہ نے بائیو رسک مینجمنٹ کے تربیتی نصاب اور جدید تقاضوں پر بریفنگ دی، جس کے بعد تربیت کے نظام الاوقات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام سے لیبارٹری کے ماحول کو محفوظ بنانے اور تشخیصی عمل کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.