وزیراعظم شہباز شریف کی قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے، بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے، بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے اور بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا، شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی کے شعبے کا مستقبل ہیں۔ وہ منگل کو یہاں اپنی زیر صدارت مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کے لئے طویل مدتی منصوبہ بندی اور حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ملکی برآمدات کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا ءاللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس احمد لغاری، جنید انوار چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی شعبے کا مستقبل ہیں۔ وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور چیلنجز کے باوجود خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بحری جہازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود کامیاب سفارتکاری سے خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کی رسد یقینی بنائی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار کے حوالے سے طویل مدتی لائحہ عمل، حالیہ عالمی صورتحال میں ملکی برآمدات کے لئے مواقع اور درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت بجلی کی کل پیداوار میں 55 فیصد حصہ قابل تجدید ذرائع اور 45 فیصد حصہ حیاتیاتی (fossil) ایندھن کا ہے، آئندہ دس سال میں بجلی کی قابل تجدید ذرائع سے پیداوار 90 فیصد تک جبکہ حیاتیاتی ایندھن سے پیداوار 10 فیصد تک لے جانے کے لئے منصوبہ بندی پر کام جاری ہے، حالیہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر ملکی برآمدات کے لئے سہولت پیدا کرنے کے لئے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ بریفنگ کے مطابق خلیجی ممالک میں پاکستانی زرعی اجناس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.