پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہاہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے سماجی برائیوں سے بچایاجاسکتاہے ،علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گرینڈ اسپورٹس کمیٹی ہدہ کے زیراہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں میر نصیب اللہ بنگلزئی، میر ظفر بنگلزئی، میر طاہر لہڑی، ایڈوکیٹ جلیل لانگو، حبیب اللہ رند، میر محمود رند، ثنا اللہ کرد، قدرت اللہ لانگو، لالا اکبر رہیسانی، کیپٹن حنیف رند، نصراللہ لانگو، ایوب لہڑی، حاجی حبیب اللہ یوسفزئی، چوہدری عمران، چیئرمین عزیز لانگو، امین اللہ درانی اور سردار محمد سمیت دیگر معززینِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔میر لیاقت لہڑی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کر کے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے بلکہ انہیں منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد ہی علاقے میں ایک اسپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
Comments 0