حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کردیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ بلوچستان نے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8:00 بجے تک بند کردئیے جائیں گے جبکہ دواخانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تمام تقریبات رات 10:00 بجے تک ختم ہوں گی اور ریستوران بھی رات 10:00 بجے بند کردئیے جائیں گے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور متعلقہ افراد کو مطلع کریں حکومت بلوچستان نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان اقدامات میں حکومت سے تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Comments 0