اسلام آباد (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں جہاں پاک افواج نے 12 اور 13مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ان حملوں میں پاک افواج نےافغانستان کے دارالحکومت کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا۔موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کیاگیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشت گرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا،آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
Comments 0