سیٹلائٹ ٹاؤن میں درختوں کو نقصان پہنچانے پر ایس ڈی او کیسکو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

سیٹلائٹ ٹاؤن میں درختوں کو نقصان پہنچانے پر ایس ڈی او کیسکو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں درختوں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر نیاز خان کاکڑ نے ٹیم کے ہمراہ کیسکو سب آفس کا دورہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ درختوں کی مکمل کٹائی کے بجائے ان کی غیر قانونی اور شدید حد تک شاخ تراشی کی گئی، جس سے درختوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ان کی افزائش اور ماحولیاتی اہمیت متاثر ہوئی۔ محکمہ جنگلات کے مطابق کاٹی گئی لکڑی کیسکو حکام کی جانب سے لے جائی گئی۔ اس معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف اگلے ورکنگ ڈے پر باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مقدمہ سول مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس میں ریحان نذیر کو نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے واضح کیا ہے کہ شہر کے سبز ورثے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.