پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد سے خطے میں کشیدگی میں کمی پر گفت وشنید امید کی کرن ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے مشکل حالات میں بردباری بصیرت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔میرسلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے نہایت دانشمندانہ متوازن اور مدبرانہ کردار ادا کیا ہے جس سے خطے میں امن کے امکانات کو تقویت ملے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہواانہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں بردباری بصیرت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی موثر قیادت کی بدولت پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کا واضح ثبوت مختلف ملکوں کے وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی برادری کے ساتھ مثر رابطے قائم رکھے، جس کے نتیجے میں پاکستان کا مقف بھرپور انداز میں اجاگر ہوا اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا ہے اور آئندہ بھی یہی پالیسی جاری رکھی جائے گی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک کی سالمیت خودمختاری اور علاقائی امن کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments 0