پشتونخوانیپ کے چیئرمین و ایم این اے خوشحال خان کاکڑ کاایرانی سفارتخانے کا دورہ ، ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

پشتونخوانیپ کے چیئرمین و ایم این اے خوشحال خان کاکڑ کاایرانی سفارتخانے کا دورہ ، ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ سانحہ میں ایرانی عوام کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت پیش کی۔خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایرانی قوم بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ ان کی زندگی بھر کی جدوجہد، استقامت اور ظلم کے خلاف مزاحمت ایک روشن مثال ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔ایرانی سفیر نے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی آمد اور اظہارِ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.