وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیاکارروائی کے دوران 38 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے گئے15 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیامتعدد افراد کو سخت وارننگ جاری کی گئی یہ کارروائیاں سب ڈویژن (سریاب) میں اسسٹنٹ کمشنر مصور احمد اچکزی، سب ڈویژن (سٹی) میں اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر حمزہ بلو اور سب ڈویژن (صدر) اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف ہاشمی کے زیر نگرانی کی گئیں، جہاں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments 0