صوبائی وزیر سردار عبدہرحمن کھتیران نے بارکھان میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقے کو درپیش عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور فوری حل کی درخواست کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدہرحمن کھتیران نے متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بارکھان سمیت پورے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکیبعد ازاں میر ایوب کھتیران کی جانب سے صوبائی وزیر سردار عبدہرحمن کھتیران کے اعزاز میں پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی امور، باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق غیر رسمی گفتگو بھی کی گئی
Comments 0