بی اے پی کے انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

بی اے پی کے انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی
صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے میرضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ بی اے پی کی انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں سراسر بے بنیاد ہے ،مسلم لیگ(ن)کے ساتھ صوبے و مرکز میں اہم اتحادی جماعت ہے پارٹی کا ایک وجود ہے جسے اس بنیاد پرہی بنایا گیا کہ بلوچستان کے مسائل یہی سنیں اور حل کرسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ بی اے پی ایک منظم، فعال اور مضبوط سیاسی جماعت ہے جس کا اپنا واضح تشخص اور وجود ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کو ختم اور ضم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سراسر بے بنیاد ہے اس حوالے سے نہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی سطح پر کوئی مشاورت ہوئی ہے ہماری جماعت مرکزی صدر میرخالد مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے اور وفاق میں مسلم لیگ (ن)کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور بطور اتحادی اپنا مثر کردار ادا کرتی آرہی ہے پارٹی کا قیام اس بنیادی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو مقامی سطح پر سمجھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں بی اے پی اپنے منشور پر قائم ہے اور اسی وژن کے تحت صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بی اے پی ایک حقیقی نمانئدہ جماعت ہے جو بلوچستان اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام حقوق کی تحفظ کے لیے سرگرم ہونے کے ساتھ اپنا بھرپور جدوجہد اور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.