خواتین کو منظم اور متحرک بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے:یاسمین لہڑی

خواتین کو منظم اور متحرک بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے:یاسمین لہڑی
نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکریٹری محترمہ یاسمین لہڑی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے سندھ وحدت مختیار بلوچ سینئر رہنما مختیار احمد چھلگری ممبر ورکنگ کمیٹی فریدہ بلوچ، ضلع کوئٹہ کی خواتین سیکریٹری شازیہ لانگو، ضلع قلات کی خواتین سیکریٹری شازیہ زہری پارٹی کے رجسٹریشن آفس تشریف لائے ۔جہاںمرکزی کمیٹی کے رکن و رجسٹریشن آرگنائزر حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی یوتھ سیکریٹری محمود رند اور ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میر عنایت بزدار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تنظیمی امور، ممبرشپ مہم اور پارٹی کی مجموعی فعالیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی نے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کو منظم اور متحرک بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور پارٹی کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خواتین کی ممبرشپ کو ملک بھر میں وسعت دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی کو ایک مضبوط، فعال اور عوامی نمائندہ قوت بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مثر اور متحرک کیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.