نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی ایک باوقار اور بااصول شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے خاندان اور بلوچستان کی نمائندگی باوقار انداز میں کی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے بلوچستان ایک سنجیدہ اور ذمہ دار شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Comments 0