پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں60فیصد اضافے کااعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں60فیصد اضافے کااعلان کردیا
آل بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کہ صوبائی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافہ کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور ساتھ ہی انہوں نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 60/فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کرایہ بڑھایا ہے حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ائے روز ڈیزل کی قیمتیں بڑھا رہا ہے جبکہ پاکستان میں ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اب ایران کی طرف سے بھی ڈیزل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے تو حکومت ایران سے ڈیزل کیوں نہیں منگوا رہے ہیں جبکہ باقی اشیائے خرد و نوش ہر چیز ارہا ہے تو ڈیزل کیوں نہیں انے دیتے حکومت نے خرد برد کا بازار گرم کر رکھا ہے جو کہ یہ ہمیں ناقابل قبول ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہے اس سلسلے میں ہم پورے پاکستان کہ ٹرانسپورٹر سے مشاورت کر کے ائندہ کل لایعمل بہت جلد عوام کے سامنے لائیں گے لہذا خدارا حکومت اپنی ناکام پالیسیاں ترک کر کے عوام پر پیٹرول ڈیزل کی مد میں ناجائز پالیسیاں ختم کر دیں ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.