رکن اسمبلی میررحمت صالح بلوچ کا مکران یونیورسٹی کا دورہ ،50لاکھ روپے فنڈز کااعلان

رکن اسمبلی میررحمت صالح بلوچ کا مکران یونیورسٹی کا دورہ ،50لاکھ روپے فنڈز کااعلان
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے بدھ کومکران یونیورسٹی پنجگور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ محمد اعظم بلوچ، مولوی عبدالحلیم بلوچ، مولوی علی احمد بلوچ سمیت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، صوبائی کلچر سیکرٹری آصف مجید بلوچ، ضلعی لیبر سیکرٹری جاوید کچکول بلوچ، تحصیل خازن نواز بلوچ، تحصیل ڈپٹی سیکرٹری زاہد آمین بلوچ، ظفر بخیار بلوچ، ظہور احمد بلوچ، عامر بلوچ اور ہلال بلوچ بھی موجود تھے۔یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر سعادت بلوچ، کنٹرولر یونس بلوچ، رجسٹرار افتاب اسلم بلوچ اور ڈائریکٹر آئی ٹی سیف اللہ بلوچ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے مہمانوں کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں میر رحمت صالح بلوچ نے یونیورسٹی کے لیے 50 لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا، جبکہ 2 لاکھ روپے مالیت کی کتب فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا، جو آئندہ ایک دو روز میں یونیورسٹی کے حوالے کی جائیں گی۔اس موقع پر میر رحمت صالح بلوچ نے وائس چانسلر ڈاکٹر سعادت بلوچ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے ان اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔دورے کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر سعادت بلوچ اور ان کی ٹیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.