آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات
لاہور۔4جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نور پور تھل، فیصل آباد، لیہ، جھنگ، ساہیوال، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں در میانی سے گھنی دھند چھائی رہی۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت7اور زیادہ سے زیادہ16 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح16 فیصدریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 218فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس، سی ای آر پی آفس میں 263، بیدیاں روڈ186، ایف ایف پا کستان251،عسکری ٹین167،علامہ اقبال ٹائون220، کنٹونمنٹ 193اور ڈائمنڈ پینٹس میں218 ریکارڈ کیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.