بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 سے 31 دسمبر تک بارش و برفباری کا امکان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 سے 31 دسمبر تک بارش و برفباری کا امکان
کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 سے 31 دسمبر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی رہی تاہم شمال مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ پیر (کل)کو صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی رہے گی تاہم شام اور رات کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.