پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے پیر کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میں حلقے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فٹبالرز میں فٹبالز بھی تقسیم کیں اور کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے اور نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے یقین دلایا کہ حلقے میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments 0