کوئٹہ۔ (اے پی پی):سیکرٹری تعلیم بلوچستان لال جان جعفر نے پیر کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف سرکاری سکولوں کے اچانک دورے کئے جہاں انہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر ٹیسٹ بھی لیے۔اس دوران کئی طلبہ سادہ جملے حل کرنے میں بھی ناکام رہے، جس پر سیکرٹری تعلیم نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار میں اس حد تک کمی انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
لال جان جعفر نے واضح کیا کہ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور تدریسی نظام میں کمزوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments 0