رواں تعلیمی سال کے دوران داخلہ مہم میں سو فیصد اہداف کے حصول میں کامیاب پانچ اولین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم

رواں تعلیمی سال کے دوران داخلہ مہم میں سو فیصد اہداف کے حصول میں کامیاب پانچ اولین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبہ بھر میں جاری اسکول داخلہ مہم کے دوران سو فیصد اہداف کے کامیاب حصول پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں یہ کامیابیاں مؤثر حکمتِ عملی، ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہیں، اور اس تسلسل کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے محکمہ تعلیم کے مطابق داخلہ مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع میں ضلع لسبیلہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مسعود حلیم کو نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔ دوسری پوزیشن ضلع کوئٹہ کے حصے میں آئی، جہاں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ذکیہ علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح تیسری پوزیشن ضلع شیرانی نے حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر احمد خان شیرانی کو اعزاز دیا گیا، جبکہ چوتھی پوزیشن ضلع ژوب کے نام رہی، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران موسیٰ خان اور فوزیہ نواز کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ پانچویں پوزیشن ضلع صحبت پور نے حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پنہل خان کی خدمات کو سراہا گیا تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، نور محمد دمڑ، مشیر بابا غلام رسول عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر، اسپیشل سیکرٹری عبدالسلام اچکزئی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی حوصلہ افزائی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.