بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی ھمدردی حاصل کرنے کیلے یہ گھسا پھٹا جھوٹ بہت پرانا ہوگیا - سرفراز صاحب آپ پڑھتے نہیں ہیں - تاریخ سے واقفیت بھی نہ ہونے کے برابر - آپ ایس اینڈ جی ڈی اے اور کابینہ سیکشن سے اس فیصلہ کی کاپی وہ دستخط تو نکال کر دکھا دیں- آپ کے دعوی کی تصدیق اور پنجاب کے بہت سے جاہل دانشوروں کو ایک مستند دستاویز مل جاہے گا-سچ یہ ہے کہ ایسا کوئی دستخط یا غیر انسانی حکم موجود ہی نہیں - اور سردار عطااللہ مینگل اور میر غوث بخش بزنجو کے دور اقتدار میں بلوچستان کے اکثر عہدوں پر اردو اور پنجابی بولنے والے تھے - لہذا کم از کم وزات اعلیٰ کے منصب کا خیال رکھ کر بیانات دیں - بلوچستان میں نفرتیں بڑھانے کا باعث بننے والے بیانیہ مناسب نہیں۔
Comments 0