وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر میاں روف عطاء کی سربراہی میں کوہ سلیمان ڈویژن بار کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر میاں روف عطاء کی سربراہی میں کوہ سلیمان ڈویژن بار کے وفد کی ملاقات
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر میاں روف عطاء کی سربراہی میں کوہ سلیمان ڈویژن بار کے ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں صدر شبیر کھیتران، جنرل سیکرٹری حنیف کھیتران، صورت خان کھیتران، عمر کھیتران سمیت دیگر وکلاء شامل تھے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء برادری قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے وفد کے اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوہ سلیمان ڈویژن بار کے دفاتر ، ویٹنگ روم و دیگر سہولیات کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ کوہ سلیمان ڈویژن بار کی جانب سے میر سرفراز بگٹی کو اعزازی ممبر شپ بھی دینے کا اعلان بھی کیا گیا

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.