پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا: یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن

پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا: یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن
لندن(بی بی سی)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی دو کشتیوں کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ واقعہ عمان سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا تاہم اس واقعے کے بعد ٹینکر اور اس کا عملہ محفوظ ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے تین ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ کم از کم دو تجارتی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ آبنائے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.