تہران(بی بی سی)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تازہ ترین تحریری پیغام آج ایرانی میڈیا نے شائع کیا ہے۔
ایران میں آرمی ڈے کے موقع پر جاری اس پیغام میں ان دو موضوعات کا کوئی واضح ذکر نہیں کیا گیا جن پر حالیہ دنوں میں ایرانی حکام بات کرتے رہے ہیں یعنی آبنائے ہرمز اور ایران اور امریکہ مذاکرات۔
پیغام کے ایک حصے میں ’دشمنوں‘ کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ انھیں ’نئی شکستوں کا مزا چکھانے‘ کے لیے تیار ہے تاہم اس بارے میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے اس دن کو آرمی ڈے کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلے پیغام کی مانند یہ بھی مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تحریری پیغام تھا۔ وہ مارچ کے اوائل میں سپریم لیڈر بننے کے بعد سے عوام میں نظر نہیں آئے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ایرانی فوج کو ’اسلام کی فوج‘ کہا اور یہ بھی کہا کہ یہ فوج ’پچھلی دو مسلط کردہ جنگوں کی طرح اب بھی اپنی زمین، پانی اور جھنڈے کا بہادری سے دفاع کر رہی ہے۔‘
اس پیغام میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج ان کے والد علی خامنہ ای کا یوم پیدائش بھی ہے۔
Comments 0