ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے: صدر ٹرمپ

ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔بی بی سی کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کچھ دیر پہلے بہت اچھی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں چیزیں بہت اچھی چل رہی ہیں۔‘جب صدر سے یہ سوال کیا گیا کہ یہ اچھی خبر کیا ہے؟ تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو جلد اس کے بارے میں پتہ چل جائے گا، کیونکہ یہ وہ کام ہے جو ہونا ضروری تھا اور یہ ایک منطقی قدم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔‘ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے طویل مدتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کر سکتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ آبنائے ہرمز کی صورتحال سے بہت خوش ہیں اور وہ چین میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میں اپنے بیان میں کہا کہ ’صدر شی جن پنگ آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جس رفتار سے اسے کھولا گیا ہے اس سے بہت خوش ہیں۔ چین میں ہماری ملاقات خاص اور شاید تاریخی ہو گی۔ میں صدر شی سے ملاقات کا منتظر ہوں، اور ہم مل کر بہت کچھ کریں گے!‘ خیال رہے کہ امریکی صدر 14 اور 15 مئی کو چین کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں، جو اس سے قبل مارچ میں شیڈول تھا، تاہم ایران جنگ کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.