اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان-اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان-اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم
اقوام متحدہ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گو تریش نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا کے مطابق سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گو تریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔بیان کے مطابق یہ جنگ بندی، جو اقوام متحدہ کی جانب سے 2000 میں قائم کردہ سرحدی حد بندی “بلیو لائن” کے دونوں اطراف کشیدگی کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، مستقبل میں مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔سیکرٹر ی جنرل نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701پر مکمل عملدرآمد اور تنازع کے دیرپا حل کی جانب لے جائے گی۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کا مکمل احترام کریں اور بین الاقوامی قوانین، خصوصاً انسانی ہمدردی کے اصولوں کی ہر حال میں پاسداری کریں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.