اسلام آباد۔ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابقملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان سے متعلق ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور وسیع تر سیاسی تناظر سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
Comments 0