پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں متعلقہ ممالک کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کا اجلاس

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں متعلقہ ممالک کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کا اجلاس
اسلام آباد۔ (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں متعلقہ ممالک کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔سینئر حکام کے اجلاس (SOM) میں پاکستان کے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ/ترجمان سفیر طاہر اندرابی نے کی۔ ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی قیادت بالترتیب نائب وزیر خارجہ سفیر موسیٰ کولاکلی کایا، معاون وزیر خارجہ سفیر ناظح النگاری اور وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود نے کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو چاروں برادر ممالک کے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جو 17 اپریل 2026 کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس انطالیہ ڈپلومیسی فورم (ADF) کے موقع پر ہوگا۔سینئر حکام نے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سے بھی مشترکہ ملاقات کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.