ایران نے امریکی دھمکیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا، ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی واضح کردیا خطے میں امریکی اہداف ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، مظاہروں کے دوران ہلاکتوں پر کچھ عہدیداروں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں بھی لگا دیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کے فیصلے کو منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ نے آگ بھڑکا کر بڑی اسٹریٹجک غلطی کی ہے، خطرناک نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
Comments 0