نائیجیریا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران مارکیٹ پر بمباری سے 200 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا میں فوج نے مارکیٹ پر بمباری کردی، واقعے میں 200 سے زائد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسٹیٹ گورنر کا کہنا ہے کہ بمباری کے وقت مارکیٹ میں خریداروں کا رش تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ کارروائی بوکو حرام کیخلاف تھی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
Comments 0