ایران پر ابھی حملے کا فیصلہ نہیں ہوا، تہران سے بات کرنے کا منصوبہ ہے،ٹرمپ

ایران پر ابھی حملے کا فیصلہ نہیں ہوا، تہران سے بات کرنے کا منصوبہ ہے،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ابھی حملے کا فیصلہ نہیں ہوا، تہران سے بات کرنے کا منصوبہ ہے، بہت بڑی اور طاقتور امریکی بحری قوت رواں دواں ہے، بہتر ہوگا کہ انہیں استعمال نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آپشنز موجود ہیں، ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی پروگرام مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ صدر ٹرمپ جو چاہیں گے وہ کریں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.