ایرانی سپریم لیڈر پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی، صدر پزشکیان

ایرانی سپریم لیڈر پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جنگ شروع ہو جائے گی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملکی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کوئی حملہ کیا گیا، تو وہ ایک بھرپور جنگ کے آغاز کی وجہ بنے گا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی صدر کا کہنا تھا، ’’ایران کے عزیز عوام کی زندگیوں میں مشکلات اور پریشانیاں ہیں، تو اس کا ایک اہم سبب امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی دیرینہ دشمنی اور غیر انسانی پابندیاں ہیں۔ ہمارے ملک کے سپریم لیڈر پر حملہ ایرانی قوم کے ساتھ مکمل جنگ کے مترادف ہو گا۔‘‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.