امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے بعض ان ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جو جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں عبوری حکومت کی نگرانی کریں گے۔ ٹرمپ نے جمعے کے روز ان ناموں کا اعلان کرنے کے موقع پر اس ادارے کو ’’کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ تشکیل دیا جانے والا سب سے عظیم اور باوقار بورڈ‘‘ قرار دیا۔
سات رکنی ’’بنیادی ایگزیکٹیو بورڈ‘‘ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بورڈ کے 15 ارکان ہوں گے، جبکہ ٹرمپ خود اس کے چیئرمین ہوں گے۔
Comments 0