صدر ٹرمپ نے ایران کی یقین دہانی کے بعد حملہ مؤخر کر دیا

صدر ٹرمپ نے ایران کی یقین دہانی کے بعد حملہ مؤخر کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے والی یقین دہانیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے ہلاکتیں اور پھانسیاں روک دی ہیں۔ البتہ کشیدگی بدستور برقرار ہے اور فضائی حدود کی بندش کے سبب پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتکار نے زور دیا کہ تہران کشیدگی یا تصادم نہیں چاہتا، لیکن اگر ''کسی بھی قسم کی، براہِ راست یا بالواسطہ، جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن، متناسب اور قانونی جواب دیا جائے گا۔‘‘ دوسری جانب، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے اجلاس میں کہا کہ واشنگٹن ''ایران کے بہادر عوام‘‘ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ''تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔‘‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.