گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول سے کم کوئی بھی آپشن نا قابل قبول ہے، صدر ٹرمپ

گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول سے کم کوئی بھی آپشن نا قابل قبول ہے، صدر ٹرمپ
واشنگٹن۔15جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول سے کم کوئی بھی آپشن ’’ناقابل قبول‘‘ ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کے امریکا کے ہاتھ میں ہونے سے نیٹو اتحاد کہیں زیادہ طاقتور اور مؤثر بن جائے گا۔ایران کے حوالے سےامریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ان ممالک س درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے جو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.