امریکا نے قطر میں واقع فوجی اڈے سے اپنے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دیدیا

امریکا نے قطر میں واقع فوجی اڈے سے اپنے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دیدیا
امریکا نے قطر میں واقع فوجی اڈے سے اپنے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے سے بعض اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دیا گیا ہے، امریکی حکام نے اہلکاروں کو آج شام تک اڈے سے نکلنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق العدید ایئر بیس میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ یہ باقاعدہ انخلا نہیں، حفاظتی حکمت عملی ہے، ہمیں اس تبدیلی کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.