امریکی صدر نے عالمی امور پر دھواں دھار پریس کانفرنس کی، کہا کہ کوئی پسند کرے یا نہ کرے امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہئے تاکہ روس اور چین قبضہ نہ کرلیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت 58 جنگیں رکوائیں، اس جنگ میں 8 طیارے گرے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے ایک کروڑ انسانوں کی جانیں بچائیں۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ کوئی پسند کرے یا نہ کرے امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہئے، آسانی سے یا طاقت سے، تاکہ روس اور چین قبضہ نہ کرلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ نہ لیا تو اگلا پڑوسی یہ دونوں (روس یا چین) ممالک ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا وینزویلا اور امریکا کے پاس دنیا کا 55 فیصد تیل ہے، روس اور چین یہ تیل خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔
Comments 0