وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔

وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔
وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔ امریکی مندوب نے وینزویلا پر حملے کا دفاع کیا اور کہا کہ نکولس مادورو غیرقانونی صدر تھے، منشیات امریکا پہنچا رہے تھے۔ وینزویلا کے مندوب نے امریکی الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ صدر مادورو کو جس طرح سے ہٹایا گیا وہ غیر قانونی ہے۔ روس نے بھی امریکی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ چین نے امریکا سے قوانین کی پاسداری اور صدر مادورو کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی جائے۔ پاکستانی مندوب عثمان جدون نے وینزویلا میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.