لندن میں فلسطین کا سفارتخانہ باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا

لندن میں فلسطین کا سفارتخانہ باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا
لندن میں فلسطین کا سفارتخانہ باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا۔ فلسطینی سفیر حسام زملوط نے فلسطین کے نئے سفارت خانے کی نقاب کشائی کی۔ فلسطینی سفارتخانے کی تقریب اس عمارت کے باہر منعقد کی گئی جہاں پہلے فلسطینی مشن برائے برطانیہ قائم تھا۔ فلسطینی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا سفارتخانہ محض نام کی تبدیلی نہیں بلکہ پالیسی اور سمت کی تبدیلی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے ستمبر 2025ء میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.