وینزویلا کے بعد کولمبیا کی باری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک ارادے ظاہر کردیے۔
ایئر فورس ون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے، جو امریکا میں کوکین بیچنے کا شوقین ہے، وہاں فوجی کارروائی کا زیادہ امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں بھی ایک اور کارروائی ہوسکتی ہے، کیوبا خود گرنے والا ہے، وہاں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امریکی صدر نے میکسیکو اور ایران کو بھی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔
Comments 0