برطانوی اور فرانسیسی افواج نے شام میں داعش کیخلاف مشترکہ کارروائی کی، زیر زمین اسلحہ گودام تباہ کردیا۔
برطانوی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فضائی حملے میں زیرِ زمین اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا، جو داعش کے زیر استعمال تھا، بمباری انٹیلی جنس رپورٹ کی نشاندہی پر کی گئی، ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
دونوں ممالک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کسی شامی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ برطانوی حکام کے مطابق کارروائی میں شامل برطانیہ اور فرانس کے تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے۔
Comments 0