نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حاجی حسن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، علاقائی پیشرفت بالخصوص ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اسحاق ڈار اور محمد بن حاجی حسن نے مسلسل مشاورت اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments 0