ٹوکیو۔30دسمبر (اے پی پی):جاپان کے صوبے کناگاوا میں تین منزلہ عمارت(جس میں ویٹرنری کلینک اور رہائشی فلیٹس تھے)میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک اور دو بے ہوش ہو گئے۔ شنہوا نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ آ تشزدگی کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3 بج کر 50 منٹ پر وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے فائر بریگیڈ کو دی۔ واقعہ کناگاوا کے شہر یاماتو میں پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ پر تقریباً دو گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ عمارت سے تین افراد کو نکالا گیا، تاہم ایک شخص موقعے پر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے آگ لگنے کی وجو ہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments 0