اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):زوہیب گیلانی نے قائد اعظم ریپڈ چیس چیمپئن شپ جیت لی۔ وقاص ڈوگر اور محمد حسین بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر (کنسولیڈیشن)،لاہور، حامد محمود ملھی تھے جنہوں نے پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہی۔ ایونٹ میں چیمپئن بننے والے کھلاڑی زوہیب گیلانی کو ونر ٹرافی بمعہ 30 ہزار روپے کا کیش انعام دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی وقاص ڈوگر کو رنراپ ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار روپے کا کیش انعام دیا گیا اور محمد حسین کو تیسری پوزیشن کا انعام 12 ہزار روپے کیش بمعہ ٹرافی دی گئی۔
Comments 0